Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانچینی سکینڈل کے حوالے سے بڑی خبر ی سامنے آ گئی

چینی سکینڈل کے حوالے سے بڑی خبر ی سامنے آ گئی

لاہور،چینی سکینڈل میں پیشرفت، ایف آئی اے نے سٹہ بازی میں ملوث 40 افراد کے بینک اکانٹ منجمد کر دئیے، 100 جعلی اور بے نامی اکانٹس بھی فریز کئے گئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون ون محمد رضوان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں چینی کے سٹہ بازوں کے خلاف جلد کارروائیوں کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ ایف آئی اے 37 افراد کے شناختی کارڈز پہلے ہی بلاک کروا چکا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور نے مارکیٹ میں چینی کی قلت دور کرنے کے لیے کمر کس لی۔ لاہور میں ایک لاکھ کلو روزانہ چینی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی لائحہ عمل بنا لیا۔کمشنر لاہور کی ہدایت پر پتوکی شوگر ملز سے چینی کے ایک ہزار تھیلے منگوا لیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے 93 روپے فی کلو چینی خریدی گئی، 50 ہزار کلو چینی شہر کے 100 ہول سیلرز کو پہنچا دی، مزید 50 ہزار کلو چینی بھی آج پہنچ جائے گی، ذخیرہ اندوزوں کو 3 سال کے لیے ڈائریکٹ جیل بھجوائیں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پنجاب فوڈ کنٹرول ایکٹ 1958پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔