لاہور(سب نیوز)جیل بھرو تحریک ، پی ٹی آئی کے کون کونسے رہنما گرفتاری دیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ ، سینیٹر ولید اقبال اورسابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس گرفتار ی دیں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کا اعلان نہ کرنے اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف جیل بھرو تحریک شروع کرنا کا اعلان کیا گیا تھا، تحریک کے پہلے مرحلے کا آغاز 22فروری سے لاہور میں ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز23 فروری کو پشاور سے کیا جائے گا۔
