اسلام آباد:وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی خیبر پختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔ سعید وزیر خیبرپختونخوا میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ خیال رہیکہ اس وقت معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ آئی جی کے پی کی تبدیلی زیر غور ہے،ذرائع کے مطابق آئی جی صوبے میں بہترین کاورائی کر رہے اور ان کی کمانڈ میں پولیس نے پشاور سمیت بہت بڑے گروپس کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے امن کیلے کام کیا ہے، ائی جی کی تبدلی کے حوالے افواہیں چل ر ہی ہیں ،جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
