اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی تازہ تصویر سامنے آگئی جس میں وہ کافی صحت مند اور خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ خان صاحب کی آج کی تصویر۔ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے آپکی دعاوں سے وہ ٹھیک ہیں ۔آپ سب کی دعاوں اور نیک تمناوں کا شکریہ۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور و ہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں ۔
وزیراعظم کی قرنطینہ کے دوران تازہ تصویر سامنے آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔