Wednesday, January 15, 2025
ہومتازہ ترینبابراعظم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل

بابراعظم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل

لاہور ،لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا۔ہائی کورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کیخلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے میں بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کردیا۔بابر اعظم کے وکیل نے درخواست میں ایف آئی اے اور حامزہ مختار کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین کھلاڑی ہیں، وہ کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، مقدمہ درج کرنے سے قبل ان کا موقف نہیں سنا گیا، درخواست گزار معصوم ہے اور ہائیکورٹ سے انصاف مانگ رہا ہے، لہذا لاہور ہائیکورٹ مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے کرکٹربابراعظم کے خلاف بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے پرایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے بابر اعظم نے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔