Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانحلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، شبلی فراز

حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،جمہوریت اور اظہار رائے کا لاگ الاپنے والے سندھ کے اپوزیشن رہنما کی آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں سینٹر شبلی فرازنے کہا کہ پوری سندھ حکومت اور حکومتی مشینری پی ٹی آئی کے ٹائیگر حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، وہ عمران خان کے سپاہی ہیں، کرپشن اور ناانصافی کے خلاف عمران خان کا علم پوری قوت سے تھامے رکھیں گے،آج سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ حال جبکہ تعلیمی ادراے مویشیوں کے باڑے بن چکے ہیں،حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔