ریاض ،سعودی عرب میں اتوار7مارچ سے کورونا ایس او پیز کے تحت لگائی گئی کئی پابندیوںمیں توسیع نہیں کی جائے گی۔
سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ریستورانوں او قہوہ خانو ں میں ٹیبل سروس بحال کی جا رہی ہے جبکہ سنیما، جم اورسپورٹس سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ہوٹلوں اور شادی گھروں میں تقریبات بدستور معطل رہیں گی، چودہ فروری کو کورونا وائرس سے بچاو کی جو پابندیوں لگائی گئی تھیں ان میں بعض میں نرمی کی جا رہی ہے ان میں ہوٹلوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس کو بحال کیا جا رہا ہے سنیما گھروں کے علاوہ جم اور اسپورٹس سینٹر بھی اتوار سات مارچ سے کھول دئیے جائیں گے سماجی تقریبات میں بیس افراد سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہوٹلوں اور شادی ہالز میں بڑی تقریبات بدستور معطل رہیں گی تاہم کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جائے گا ماسک کی پابندی لازمی ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔