لاہور(سب نیوز) پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کردی گئی، 31 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت 64اعلیٰ افسران کے تقررو تبادلے کردیئے گئے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق عبداللہ خرم نیازی کو ڈپٹی کمشنر جھنگ ،عدنان اعوان کو ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ، سرمد تیمور کو ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ اور محمد اشرف کو ڈپٹی کمشنر نارروال تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رفیق احسن کو ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب، عمرفاروق کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، شاہد عمران مارتھ کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور شعیب علی کو ڈپٹی کمشنرسرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔
حسن وقار چیمہ کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،راؤ الطاف رضا کو ڈپٹی کمشنر اٹک، سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنر جہلم، ظہیرعباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، ذیشان حنیف کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور قرۃ العین ملک کو ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ پنجاب آغاز محمد علی عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ گریڈ 19کی خاتون افسر حمیرہ اکرام کو ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا ہے ۔
کیپٹن(ر) سہیل اشرف سیکرٹری انڈسٹری و کامرس کو سیکرٹری مواصلات و ورکس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب آصف طفیل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔محمد علی ڈپٹی کمشنر لاہور کو ڈائریکٹر جنرل ایکسائز و ٹیکشن پنجاب لگا دیا گیا ہے
رفیعہ حیدرکو ڈپٹی کمشنر لاہور کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ساحرہ عمر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔فیاض احمد مہال ڈپٹی کمشنر قصور انہیں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔


