دبئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے اور بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بلے بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں روس ٹیلر، ایرون فنچ، فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ وارنر، شائی ہوپ، کین ولیمسن اور کوئنٹن ڈی کوک شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں انگش بلے باز ڈیوڈ ملان کا پہلا اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا دوسرا نمبر ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں لوکیش راہول، ویرات کوہلی، وین ڈر ڈوسن، گلین میکسویل، مارٹن گپٹل، حضرت اللہ ززئی اور ڈیون کونوے شامل ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 کے ٹاپ بلے بازوں میں شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔