اسلام آباد،وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسے جلوسوں پر پابندی ہے لیکن پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہیں روکیں گے بلکہ کسی کو بھی جلسے سے نہیں روکیں گے، عوام ان لوگوں کا خود احتساب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لیے ناٹک کر رہی ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے لیکن ملک میں کھلم کھلا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ، یہ سلسلہ جاری رہا تو مسائل بڑھیں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، ایسے وقت میں جلسے نہ معیشت کے مفاد میں ہیں نہ ملک کے، بلکہ یہ جلسے صحت عامہ کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلسے جلوسوں پر پابندی کے باوجود عوام کو کورونا میں جھونک رہی ہے، کل ملتان کا جلسہ مکمل طور پر ناکام تھا، اور اس میں بھی مریم نواز سمیت تمام رہنماں نے جھوٹ بولے، ملتان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا اور اس میں شرکت نہیں کی، اس جلسے کے لیے 3 ہزار لوگ سندھ سیلائے گئے تھے، اس وبا میں ضابطہ کار کی خلاف ورزی جاری رہی تو مسائل بڑھیں گے۔
حکومت کا پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔