اسلام آباد ،کورونا کی تیسری لہر، ڈائریکٹر ایکسائزبلال اعظم نے شہریوں کو ایکسائز آفس اسلام آباد آنے سے گریز کی ہدایت کر دی ۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے آن لائن سروسز استعمال کریں، شہری ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے لیے خصوصی موبائل ایپ “سٹی اسلام آباد ” استعمال کریں،کورونا سے بچائو کے لیے شہری ایکسائز ٹیم کو گھر بلا کر گاڑی رجسٹر اور ٹرانسفر کروائیں،گاڑی کا رجسٹریشن کارڑ لینے ایکسائز دفتر آنے سے پہلے ویب سائٹ پر اسٹیٹس دیکھ لیں،شہری سروسز کے حصول کے لیے 051-90395386 اور 051-2775386 پر آن لائن اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔