اسلام آباد ، کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی اسمبلی کے تمام دفاتر تیرہ مارچ سے سولہ مارچ تک بند کر دیئے گئے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے دفاتر کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کیسز سے متاثرہ ملازمین اپنی رپورٹس اسمبلی کی اسٹبلشمنٹ برانچ کو بھیجیں گے ، سترہ مارچ سے ڈیپارٹمنٹ ہیڈ حاضری پر ہونگے ،ملازمین کی حاضری میں بھی کمی کردی گئی ہے۔