Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کی صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد

وزیراعظم کی صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے یہ دو عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے، جو علاقے ماضی میں پیچھے رہے انہیں قومی دھارے میں لانا پالیسی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد افریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے دونوں امیدواروں سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا غفور حیدری کو شکست ہوگئی تھی۔صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے امیدوار مولانا غفور حیدری اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مرزا افریدی کے درمیان مقابلہ ہوا۔حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ مرزا افریدی کے مد مقابل پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔