hyاسلام آباد کے علاقے جی نائن ون میں مبینہ ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے 3 ڈاکو سیکٹر جی ٹین میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ۔
فائرنگ سے ایک پولیس جوان کامران الدین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی جوان کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تین ڈاکو جی ٹین میں ایک واردات کے بعد فرار ہورہے تھے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 8, 2023
