ہومپاکستانفواد چوہدری کے نیک تمناؤں کے اظہار پر مریم نواز کا ردعمل آگیا

فواد چوہدری کے نیک تمناؤں کے اظہار پر مریم نواز کا ردعمل آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں گزشتہ روز آپریشن ہوا۔

ٹوئٹرپر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کیآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، ان کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناوں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے مریم نواز کو مینشن کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ جلد صحتیاب ہوجائیں۔ اب فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر مریم نواز کا ردعمل آیا ہے۔ مریم نواز نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے جواب میں انہیں تھینک یو لکھا اور ساتھ ہاتھ جوڑنے کا ایموجی بھی بنایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔