پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ق لیگ کو قومی اسمبلی کی 25 سیٹیں دینے سے انکارکردیا۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے 6 سے زائد دور چلے مگر نتیجہ صفر نکلا۔ تحریک انصاف نے ق لیگ کو لال جھنڈی دکھا دی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں قومی اسمبلی کی 25 نشستیں دینے سے صاف انکار کر دیا۔
ق لیگ نے پنجاب میں 40 سے زائد سیٹوں پر حمایت کا مطالبہ کیا تحریک انصاف نے وہ بھی مسترد کر دیا۔
خیال رہے کہ پرویز الہٰی کے 25 مئی کے حوالے سے بیان نے بھی ق لیگ اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کو 25 مئی یاد دلائی تو سینٹر اعجاز چوہدری نے پرویز الہٰی کو گھر بیٹھنے کا طنز کر ڈالا۔ کہا 25 تاریخ کو اقتدار کے پجاریوں کی زبانیں باہر تھیں۔ آپ کو اپنی ذمے داری ادا کرنا نہیں آتیں تو گھر بیھٹیں۔
تحریک انصاف اور ق لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
