اسلام آباد،ایوان بالا یعنی سینیٹ کے 48 نومنتخب سینیٹرز آج حلف اٹھائیں گے۔ تحریک انصاف کے شبلی فراز، فیصل واوڈا، ثانیہ نشتر، لیاقت ترکئی، سیف اللہ ابڑو حلف اٹھائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان اور پلوشہ خان بھی آج حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑ آج حلف اٹھائیں گے جبکہ ایم کیوایم کے فیصل سبزواری بھی آج حلف اٹھائیں گے۔خیال رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے امیدواروں کے مابین سینیٹ کے نئے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے اہم معرکہ آج ہوگا۔سینیٹ کے ہنگامہ خیز انتخابات کے بعد آج ایوان بالا کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے ہونے والے انتخابی معرکے میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہیں۔نائب چیئرمین نے کے لیے اپوزیشن نے جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سینئررہنما مولانا عبدالغفور حیدری جبکہ حکومت نے سابق فاٹا سے سینیٹر منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی کو میدان میں اتارا ہے۔
سینیٹ کے 48 نومنتخب سینیٹرز آج حلف اٹھائیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔