خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں عدالت نے ٹمبر کی سمگلنگ کے دوران استعمال ہونے والے گدھوں کو نیلام کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ملزمان کو 50 روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع چترال کی تحصیل دروش میں ضلعی انتظامیہ نے 19 اکتوبر کو ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سمیت پانچ گدھے تحویل میں لیے تھے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان اور گدھوں کو فارسٹ مجسٹریٹ توصیف اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
چترال کے علاقے دروش گول میں ٹمبر مافیا کے کارندے قیمتی درختوں کو کاٹ کر ان کے سلیپرز گدھوں پر لادھ کر برساتی نالے کے راستے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں جہاں سے وہ آگے ٹمبر مافیا کو سمگل کیے جاتے ہیں۔
فارسٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث گدھے بحق سرکار ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کو50، 50 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
چترال: عدالت نے گدھے نیلام کرنے کا حکم دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
