ہومپاکستانضمانت منظور ہونے کے باوجود اعظم سواتی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی

ضمانت منظور ہونے کے باوجود اعظم سواتی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی

اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود سواتی کی رہائی آج ممکن نہ ہو سکی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ تاحال جاری نہ ہو سکا، تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث ضمانتی مچلکے بھی جمع نہ ہو سکے جس کی وجہ سے سینیٹر اعظم سواتی کی آج رہائی ممکن نہ ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی کیس کا تحریری حکم نامہ اور مچلکے اب کل جمع ہوں گے، ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ٹرائل کورٹ اعظم سواتی کی رہائی کی روبکار جاری کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔