Friday, January 3, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی نے پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر اسلم ابڑو اور شہریار شرکو پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر اسلم ابڑو اور شہریار شرکو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف نے جماعتی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن قدم اٹھا لیا ، پی ٹی آئی ارکان اسلم ابڑو اور شہریار شر کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا جماعتی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن قدم اٹھا لیا ۔پی-ایس ون جیکب آباد-1 سے اسلم ابڑو اور پی-ایس-18/گھوٹکی-1 سے شہریار خان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔سندھ سے تعلق رکھنے والی دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ۔تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ، کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کردیا ۔تحریک انصاف کی قیادت کو دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کی بھی سفارش کی گئی تھی۔سینٹ انتخابات کے دوران اسلم ابڑو اور شہریار شر نے جماعتی احکامات سے روگردانی کی تھی ،دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے واضح اور حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نہ کئے جانے پر معاملہ نمٹا تے ہوئے اسلم ابڑو اور شہریار شر کی بنیادی رکنیت ختم کرکے دونوں کو فوری جماعت سے نکالا دیا گیا۔تحریک انصاف سکیڈ کے مطابق الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دونوں اراکینِ سندھ اسمبلی سے اسمبلی رکنیت بھی واپس لی جائے، ملزمان قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ، کراچی کے اس فیصلے کیخلاف مرکزی سکیڈ کے روبرو 7 یوم میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔