Sunday, May 19, 2024
ہومبریکنگ نیوززاہد حامد کا جنرل فیض کی جانب سے استعفی مانگنے کا انکشاف ،فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان

زاہد حامد کا جنرل فیض کی جانب سے استعفی مانگنے کا انکشاف ،فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی سی فیض حمید اور دو افسران نے فیض آباد دھرنے کے دوران ان سے ملاقات کی اور استعفے کا کہا۔زاہد حامد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بتایا کہ 26 نومبر 2017 کی شام آئی ایس آئی کے جونیئر افسران لاہور میں میرے گھر مجھ سے استعفی لینے آئے۔انہوں نے بتایا کہ فیض حمید نے تجویز دی کہ مختصر وقت کے لیے استعفے پر غور کرسکتے ہیں؟ فیض حمید سمجھتے تھے کچھ عرصہ چھٹی پربھی چلا جاں تو ٹی ایل پی مطمئن ہوجائیگی۔

سابق وزیر کے مطابق انہوں نے فیض حمید کوکہا وزیراعظم کو پیشکش کرچکا ہوں مگر وہ ماننے کو تیار نہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا حکومت توڑ دیں گے وزیرکو استعفی نہیں دینے دیں گے۔ زاہد حامد نے بتایاکہ جب پولیس ایکشن ناکام ہوا تو احساس ہوا واحد متبادل فوج کی مداخلت ہوگی جواچھی نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔