Thursday, April 11, 2024
ہومپاکستانسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث ائیر پورٹ پرروکا گیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ بیٹی کو بھی باہر جانے سے روکا گیا ہے۔ان کی بیٹی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سفر کرنے سے روکا گیا۔