Wednesday, July 3, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیواٹس ایپ کا صارفین کی ایک اور مشکل آسان کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا صارفین کی ایک اور مشکل آسان کرنے کا فیصلہ

اکثر اوقات آپ کو واٹس ایپ چیٹ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کی کوالٹی برقرار رکھنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب واٹس ایپ نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے سے قبل صارفین اگر ہائی ڈفینیشن کوالٹی کا آپشن منتخب نہ کریں تو پکسلز پھٹ جاتے ہیں جس سے تصویر کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے۔

صارفین کو اس پریشانی سے نجات دلانے کیلئے واٹس ایپ نے ایک زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔یہ فیچر چیٹ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو بائے ڈیفالٹ ہائی ڈیفینیشن (HD) بنادے گا جس سے ہر تصویر کے لیے علیحدہ سے HD آپشن کو منتخب نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ فیچر کسی رکاوٹ کے بغیر اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ فیچر کب تک فراہم کردیا جائے گا اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال شیئر نہیں کی گئیں لیکن اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے اِس فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔