Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزویرات کوہلی کا ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی کا ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے اور دوسری بار عالمی چیمپیئن بن گیا ہے۔

ویرات کوہلی نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹی20 ورلڈ کپ اور آج کا فائنل میچ میرا بھارت کے لیے آخری میچ تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے 125 ٹی20 انٹرنیشنلز میچ کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 4 ہزار 188 رنز اسکور کیے۔ ان میں ایک سینچری اور 38 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔