Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمر کوٹ: مقامی زمیندار کی نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد بازیاب

عمر کوٹ: مقامی زمیندار کی نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد بازیاب

عمر کوٹ(نیوزڈیسک)سیشن کورٹ عمرکوٹ کے حکم پر سندھ کے شہر عمر کوٹ میں کُنری پولیس نے شاہانی آباد کے قریب زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپا مار کر 14 14 افراد کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق عمرکوٹ میں کنری پولیس نے مقامی زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران 4 خواتین،7 بچوں سمیت 14 کسانوں کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب افراد کو آج سیشن کورٹ عمرکوٹ میں پیش کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔