Saturday, June 29, 2024
ہومبلوچستانبلوچستان میں دہشتگردی کے لئے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈر گرفتار

بلوچستان میں دہشتگردی کے لئے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈر گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
:حساس اور قانون نافذ کرنے والےاداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹی ٹی پی خوارج کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ نصراللہ کو گرفتار کرلیا۔
’ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے بتایا کہ ہم ایک بڑی کامیابی کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز اہم آپریشن کیا، کارروائی میں اہم دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔
صیاء لانگو نے کہا کہ ان تمام دہشتگردوں کے پیچھے بھارتی ایجنسی را کا ہاتھ ہے، ہمسایہ ملک ان دہشت گردوں کواپنی سرزمین پر پناہ دیتا ہے، ان دہشت گردوں کا اسلام سےدوردور تک کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا گرفتار کمانڈر نصراللہ شوری کا رکن ہے دفاعی کمیشن کا ممبر بھی رہا ہے، بعد ازاں انہوں نے دہشت گرد نسراللہ کا ویڈیو پیغام سنایا۔
دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا نام نصر اللہ ہے، میرا تعلق محسود قبیلے سے ہے، جنوبی وزیرستان سے میرا تعلق ہے کالعدم ٹی ٹی پی کی تشکیل سے پہلے میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا تھا، جب کالعدم ٹی ٹی پی وجود میں آئی تو میں شامل ہوگیا، اس طرح میں گزشتہ 16 سال سے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ وابستہ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس دوران براہ راست دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ضرب عضب کے دوران پاکستان فرار ہوگیا اور وہاں پکتیکا میں رہنے لگا، ان 16 سالوں میں میں نے پاکستان کی سیکیورٹی اداروں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی میں حصہ لیا، میں نے شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسمعیل خان، اور پاک افغان بورڈر میں پاک فوج کے مختلف پوسٹس پر کئی حملوں میں حصہ لیا جن میں چغملئی چیک پوسٹ، زندہ سر پوسٹ، غر لمائی پوسٹ، اکما لا سر پوسٹ، زنگارا، مادی نارئی پوسٹ، مکین روڈ پو قافلے پر حملہ اور ماروبی چیک پوسٹ پر حملہ شامل ہے۔
گرفتار دہشتگرد نے بتایا کہ ان حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا جانی اور مالی نقصان ہوا، میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اندر مختلف عہدوں کے اندر کام کرتا رہا ہوں، مجھے 2020 میں تحصیل شوال شمالی وزیرستان کا کمشنر بنایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔