Saturday, June 29, 2024
ہومپاکستانتاجکستان کی سومون ایئر آج سے پاکستان کیلیے فضائی آپریشن شروع کرے گی

تاجکستان کی سومون ایئر آج سے پاکستان کیلیے فضائی آپریشن شروع کرے گی

کراچی(آئی پی ایس) تاجکستان کی سومون ایئر آج سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی، پہلی پرواز پاکستان سے دوشنبے کے لیے روانہ ہوگی۔
شاہین ایئرپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کیپٹن سعید خان کے مطابق پہلے مرحلے میں سومون ایئرلائن اسلام آباد سے تاجکستان کے لیے فلائٹ شروع کرنے جا رہی ہے، تاجکستان قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ملک ہے، پاکستان سے سیاحت اور کاروبار کی غرض سے تاجکستان جانے والے مسافروں کی جانب سے مسلسل دوشنبے کے لیے پروازوں کے آغاز کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے دوشنبے جانے والے مسافروں کے لیے ون وے ٹکٹ کی قیمت 200 ڈالر جبکہ ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 300 ڈالر رکھی گئی ہے۔
سعید خان کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ تاجکستان نے پاکستانی مسافروں کی آسانی کے لیے ویزے کی سہولت میں بھی آسانی کی ہے، پاکستان سے تاجکستان سفر کرنے والے مسافروں کو 24 گھنٹے میں ویزا فراہم کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

شاہین ایئرپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کا کہنا ہے کہ شاہین ایئرپورٹ سروسز ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے سنگ میل عبور کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ ایک درجن سے زائد ایئرلائنز کو ایئرپورٹ پر سروسز فراہم کر رہے ہیں، ان میں پسنجر اور کارگو دونوں سروسز شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔