Wednesday, July 3, 2024
ہومتازہ ترینٹی 20ورلڈ کپ فائنل، بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20ورلڈ کپ فائنل، بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بارباڈوس(آئی پی ایس )ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ، بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ پاکستان وقت کے مطابق 7:30 بجے شروع ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا کارہا ہے، فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے ہیں، جبکہ رچی رچرڈسن آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونے والے معرکے میں ٹی وی امپائر کے فرائض دے رہے ہیں ، روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
خیال رہے دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔واضح رہے بھارت دس سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا جبکہ جنوبی افریقا پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔