Sunday, May 19, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی نے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

پی ٹی آئی نے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرحلے وار استعفوں کی منظوری کو عدالت عظمی میں چیلنج کر دیا۔
اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتِ عظمی میں چیلنج کیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی جس میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونیکا فیصلہ کیا، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان استعفی دے چکے ہیں، قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔
درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔