Saturday, June 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزچینی کی قیمت میں اضافے پر برآمد روک دی جائے گی، کابینہ

چینی کی قیمت میں اضافے پر برآمد روک دی جائے گی، کابینہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وژن عزم استحکام پر غلط فہمیوں اورقیاس آرائیوں پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کثیر الجہتی، سیکیورٹی اداروں کیتعاون اورپورے ریاستی نظام کامجموعی قومی وژن ہے، کسی نئے و منظم مسلح آپریشن کی بجائیجاری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیزکی جائیں گی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، پری بڈنگ میں دلچسپی کا اظہارکرنے والی کمپنیاں پی آئی ایکی مختلف سائٹس کا دورہ کررہی ہیں، پی آئی اے کی بڈنگ اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزکرنے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ہدایت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے غذائی پروگرام برائے افغانستان کی استدعا پر ایک کنٹینر کی کراچی سیکا بل ٹرانزٹ کی اجازت دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔