Sunday, April 28, 2024
ہومپاکستانسپریم کورٹ مداخلت کرے اور ملک میں فوری الیکشن کرائے، شیخ رشید

سپریم کورٹ مداخلت کرے اور ملک میں فوری الیکشن کرائے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ معیشت قومی سلامتی کی حیثیت اختیار کررہی ہے، فتنہ آصف زرداری نے 2 بھائیوں میں بھی لڑائی کردی، آصف زرداری اراکین کے خرید وفروخت کے ماہر ہیں لیکن الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔
پریس کانفرنس میں سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ راناثنااللہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، یہ لوگ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانا چاہتےہیں، عقل کے اندھے عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6لگانےکی بات کرتےہیں، کہا تھا ن سے ش نکلے گی ، میرا مذاق بنایا جارہا تھا، کدھر ہیں نوازشریف اور کہاں ہیں اسحاق ڈار؟
مفتاح اسماعیل ہنس ہنس کر قیمتیںبڑھا رہے ہیں ، یہ لوگ بدترین سیاست کررہے ہیں، لاہورنےعمران خان کےامیدواروں کوجتوایا ہے اور کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے اور حکومت کےتابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ، امید ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق سپریم کورٹ دے گی، سپریم کورٹ سے مایوسی سے کہہ رہا ہوں ملکی حالات پر ازخودنوٹس لیں ، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، 14پارٹیاں گندے انڈے ہیں۔
سعودی عرب جیسے ملک نے بھی امریکہ کو جھنڈی کرا دی ہے، الیکشن نہیں کرائیں گے تو حالات خراب ہو جائیں گے، 30 اگست سےپہلےعام انتخابات کااعلان ہوجاناچاہیے، ہم پر اتنےکیسز ہو گئےکہ شایداب ہمیں ضمانت نہ ملے، اگرکسی نےکل اسمبلی میں ہنگامہ کیاتوپھردیکھیں گے، اراکین کی ذمہ داری ہےکل اپنی جماعت کیساتھ کھڑےہوں، پاکستان اس نہج پر پہنچ سکتا ہے جسکو چلانے کے لیے کوئی پارٹی تیار نہیں ہو گی،
پرویز الہٰی نے کہا عمران خان کہے گا اسمبلی توڑ دو میں آدھے گھنٹے میں توڑ دوں گا، مولانافضل الرحمان کبھی اپنی جیب سے پیسے نہیں لگاتے، آصف زرداری لوگوں کو دانا ڈالتے ہیں ، عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات میں عمران خان کو دلچسپی نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔