Monday, May 13, 2024
ہومتازہ ترینپی ٹی آئی ڈیل کی درخواستیں دے رہی مگر ادارے تیار نہیں، شرجیل میمن

پی ٹی آئی ڈیل کی درخواستیں دے رہی مگر ادارے تیار نہیں، شرجیل میمن

کراچی(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہرگروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کیخلاف مہم چلارہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا وزیراعلی علی امین گنڈا پور دہشتگردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا ،پی ٹی آئی کے وزیراعلی کے عزائم دہشتگردانہ ہیں، پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اور اب دارالخلافہ میں دہشتگردی کی باتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ داخلی گروہ بندی کا شکارپی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے، پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہرگروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کیخلاف مہم چلانے والیکس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اب انہیں سیاست میں دھکیل کر متنازع بنانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ کیسے عوام کو بیوقوف بنا کر اداروں سے لڑاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔