Wednesday, July 3, 2024
ہومتازہ ترینہم پارلیمانی نظام اور جمہوریت قبول نہیں کر پائے ، قصور اداروں یا آئین کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

ہم پارلیمانی نظام اور جمہوریت قبول نہیں کر پائے ، قصور اداروں یا آئین کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام اور جمہوریت قبول نہیں کر پائے ، قصور اداروں یا آئین کا نہیں افراد کا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پائیدار جمہوریت کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، اسمبلی میں بیٹھے لوگ عوامی نمائندے نہیں لائے گئے، قانون سازی بغیر بحث کے بلڈوز کرکے کی جاتی ہے، بیرونی دورے محض سیر سپاٹے تک محدود رہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹرینز سے بات کرنے تک کا حق بھی چھین لیا گیا ہے، وزارت بیورو کریٹ چلاتا ہے، ذمہ داری وزیر پر آتی ہے، جمہوریت چلانے کیلئے یہ مسائل حل کرنے پڑیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔