Wednesday, June 26, 2024
ہومکھیلشاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر مقرر

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر مقرر

کراچی (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا۔
آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہ چکے ہیں۔
شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کرس گیل اور یوسین بولٹ کے ساتھ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل ہوئے۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009ء میں ٹرافی جیتی یہ میرے کیریئر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔
سابق کپتان نے کہا ہے کہ میں 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں، یہ ایک دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مِس نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ہفتے سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔