Monday, July 1, 2024
ہومبریکنگ نیوزعدالت نے شاہ محمود قریشی ، خرم نواز و دیگر ملزمان کو بری کردیا

عدالت نے شاہ محمود قریشی ، خرم نواز و دیگر ملزمان کو بری کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی ،راجہ خرم نواز اور دیگر کے خلاف تھانہ کورال میں درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے شاہ محمود قریشی ، خرم نواز و دیگر ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی نے شاہ محمود قریشی ، خرم نواز و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
شاہ محمود قریشی کیجانب سے سید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے ۔
راجہ خرم شہزاد کیجانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور راجہ انصر محمود کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ۔
بانی پی ٹی آئی، اسد عمر اور علی نواز اعوان پہلے سے بری ہوچکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی ، راجہ خرم نواز و دیگر کے خلاف تھانہ کورال میں مئی 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔