Sunday, May 19, 2024
ہومٹاپ سٹوریسعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، نور خان ایئربیس پر استقبال

سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، نور خان ایئربیس پر استقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر سعودی عرب کے وفد کا استقبال کیا ہے۔
وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر ماحولیات و زراعت عبدالرحمٰن عبدالمحسن، وزیر صنعت و معدنی وسائل وفد میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے نائب وزیر ابراہیم یوسف المبارک بھی وفد کا حصہ ہیں۔
سعودی وفد کے دیگر ارکان میں رائل کورٹ اور مختلف شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ اپنے 2 روزہ دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔