Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادملک بھر کی طرح سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز سے منایا گیا

ملک بھر کی طرح سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز سے منایا گیا

سماہنی(آئی پی ایس)ملک بھر کی طرح سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز سے منایا گیا،بلوچ موڑ اور سماہنی چوک سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی صبح دس بجے سائرن بجایا گیا دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی ترانے پیش کیے گے، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی، ریلی میں سب ڈویژن سماہنی کے چاروں اطراف سے بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے افراد سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی مختلف سکولز کے طلبا کی بڑی تعداد ریلی کا حصہ بنی شرکا ریلی نے پلے کارڈ،پینا فلیکس اوبینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے

اسلامی جمعیت طلبہ سماہنہ کے زیر اہتمام نکالی گئی واک و ریلی کا آغاز بلوچ موڑ سے کیا گیا ریلی شاہرہ جموں سے ہوتی ہوئی سماہنی مرکزی پل پر سول ایڈمنسٹریشن اور مختلف مکاتب فکر کی جانب سے منعقدہ اجتماع میں شریک ہوئیں شرکا ریلی نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سماہنی کے گراونڈ میں ریلی و مظاہرہ ایک بڑئے اجتماع میں تبدیل ہو گیا جہاں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ عبدلحمید فاروقی جبکہ نعت رسول مقبول راعیل نے پیش کر کے کیا تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض مدثر احسان نے ادا کیے تقریب سے مقررین امیدوار جماعت اسلامی پروفیسر فخر الدین احمد خان ، مسلم کانفرنسی رہنما چوہدری خضر حیات ،پرنسپل راجہ جاوید اختر، سرپرست اعلی کشمیر پریس کلب سماہنی راجہ غلام محی الدین ، صدر پریس کلب ڈاکٹر مظہر جعفری ، ناظم اسلامی جمعیت طلبا انجینر عمیر اسلام کیانی ۔رہنما انجمن تاجران چوکی بازار چوہدری طاہر اقبال،راجہ بابر جمشید،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جبری طور پر کشمیریوں کو غلام بنانے میں ناکام ہو چکا ہے جدوجہد آزادی منزل کے قریب ہے کشمیری اپنی شناخت کی بحالی اور ہندوستان سے آزادی چاہتے ہیں مسلح افواج پاکستان ہی کشمیری قوم کی آن اور امید کا مرکز ہے نظریہ الحاق پاکستان کیلئے کشمیری اپنی تحریک میں کامیابی کیلئے کئی دہائیوں سے جانی و مالی قربانیاں پیش کرتے آرہے ہیں ہندوستان ٹارچر،گرفتاریوں اور کرفیو کے ذریعے جذبہ حریت سرد نہیں کر سکتا وقت قریب ہے جب ہندوستانی فوج کا انخلا اور کشمیریوں کو آزادی کی نعمت ملنے والی ہے پوری پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی کرنے پر کشمیری شکر گزار ہیں تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی،پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کیلئے چوہدری محمد کریم نے اجتماعی دعا کروائی ادھر یوم یکجہتی کے موقع پر مختلف سکولز اور دیگر مقامات پر تقاریب اور ریلیاں بھی نکالی گئی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک رہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔