Sunday, October 13, 2024
ہوماسلام آبادبھمبر آزادکشمیرمیں یوم یک جہتی کشمیربھرپور جوش و جذبے سے منایاگیا، ڈپٹی کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب خان کی قیادت میں مرکزی ریلی

بھمبر آزادکشمیرمیں یوم یک جہتی کشمیربھرپور جوش و جذبے سے منایاگیا، ڈپٹی کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب خان کی قیادت میں مرکزی ریلی

بھمبر(آئی پی ایس )بھمبر آزادکشمیرمیں یوم یک جہتی کشمیربھرپور جوش و جذبے سے منایاگیا،ڈپٹی کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب خان کی قیادت میں مرکزی ریلی،علامتی طور انسانی ہاتھوں کی زنجیربنانے کے ساتھ گجرات سے آئے قافلے کو باب کشمیرچڑویالہ کے مقام پر خوش آمدیدکہاگیا

پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،کشمیر کی آزادی ,مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی گئی.فضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑے گئے ,مرکزی تقریب میں شرکا نے اس عزم کا اظہارکیا کہ جلد مقبوضہ کشمیر آزادہوگا.عالمی برادری کشمیر میں لاک ڈان ختم کرائے,شہدا کشمیراور مظلوموں کے لئے خصوصی دعا کی گئی.تفصیلات کے مطابق بھمبر میں یوم یک جہتی کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایاگیا,مرکزی تقریب باب کشمیر پنجاب سرحدی علاقے چڑویالہ کے مقام پرہوئیصدرتقریب ڈپٹی کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پی کیتحت بہترین انتظامات پر پر انتظامیہ کو سراہتے ہیں.شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں, جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا,مظلوم کشمیریوں کا ہرفورم پرساتھ دیاجائے گا,آپ نے یوم یک جہتی کشمیر جس جذبے کے ساتھ منایا,اس پر گجرات انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے شکرگذارہیں.ہمیں امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان ہماراسفارتی سیاسی اخلاقی ہر لحاظ سے ساتھ دے گا .مہمان خصوصی و گجرات انتظامیہ کی طرف سیاسسٹنٹ کمشنرکھاریاں خالدعباس سیال نے نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ آج کادن 1990 کے بعد پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیطور پر منایاجاتاہے.550 دن سے بھارتی تسلط ,کرفیو میں کشمیری قید ہیں.اس ظلم کی مذمت کرتے ہیں .کشمیریوں کی شہادتوں,قربانیوں ,جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں.کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہوگا.ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ غلام ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا مقصدمظلوم کشمیریوں کے ساتھ دیناہے,ہم پاکستانی قوم کے ہمیشہ شکرگذار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا,مسلح افواج کی قربانیوں,شہدا کی قربانیون کو سلام پیش کرتے ہیں .صدر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر راجہ اقبال انقلابی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری مسلمانوں,برصغیر کے مسلمانوں پرظلم ہوا,تاریخی پس منظرپرروشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مئی 1931 میں سب انسپکٹر لبھورام نے قرآن جلایا جسکے خلاف جولائی میں ایک تحریک شروع ہوئی,16 اکتوبر 1932 کو تحریک پروان چڑھی,مسلمانوں نے ہمیشہ ظلم کے خلاف جہاد کیا,آج بھی مسلمانوں پردنیابھر میں ناانصافی ہوتی ہے.سال 1990 میں قاضی حسین احمد نے 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیرمنانے کا اعلان کیا,اس وقت پنجاب میں میاں نواز شریف اور وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی ساتھ دیا,بھارت نے ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا عورتین اغوا,بچوں نوجوانوں اور بوڑھوں کاقتل ہوا,گمنام قبریں ملتی ہیں.کشمیری کالے قوانین,ظلم و جبر کو نہیں مانتے,مقبوضہ کشمیرمیں 550 دن سے لاک ڈان ہے.وہ مظلوم آج بھی اپنی منزل پاکستان کو سمجھتے ہیں.پاکستان زندہ باد,پاک افواج زندہ باد ہیں.تحریک انصاف کی پنجاب کی طرف سے ناصر چھپڑ نے بھی خطاب کیا اور بھارتی مظالم کی مذمت کی,تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ چوہدری وقاص نصر نے دیئے.پائلٹ ہائی سکول کے طالب علم احمد حسن نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت جبکہ حیدرعلی نے نعت رسول مقبول پیش کرنے ,قومی و کشمیری ترانہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی.مرکزی تقریب میں ضلع بھمبر کے سرکاری افسران پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج مرزانعیم اقبال, افسرمال قدیر مغل,ڈی ایچ او ڈاکٹر محبوب احمد,ایم ایس ڈاکٹر شہزاد غضنفر,ایس ڈی او برقیات چوہدری عنصر اقبال ,پی ڈی ایس پی راجہ اشفاق,صدر چیمبر آف کامرس راجہ اقبال,اے ڈی لائیوسٹاک ڈاکٹر خالد قیوم بٹ,اے ای او راجہ طارق پرویز,ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار,وٹرنری ڈاکٹر عقیل افضل تحصیلدارسردار مشتاق,نائب تحصیلدارراجہ اعجاز,پیپلز پارٹی سٹی صدر مالک انقلابی,سیاسی سماجی شخصیات,مذہبی نمائندوں,صحافیوں,سول سوسائٹی,طلبا اساتذہ,تمام محکمہ جات کے ملازمین،نمائندگان نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔