حافظ آباد(ثاقب جمال)ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کشمیر ڈے کے حوالے سے پرچم کشائی تقریب ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے جناح چوک تک ریلی نکالی گئی ،انتظامیہ ،سول سوسائٹی اور طلبا کی کثیر تعداد میں شرکت، اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔
یوم کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزامرزا نے پرچم کشائی کی،پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے جناح چوک تک ریلی بھی نکالی گئی ۔سکولوں کے بچوں اور شہریوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی ،قومی ترانے کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گی۔کشمیر ڈے کی تقریبات میں افسران،شہریوں ملازمین ،طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔