Wednesday, July 3, 2024
ہومکھیلکوہلی کے بعد روہت شرما بھی ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائر ہوگئے

کوہلی کے بعد روہت شرما بھی ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائر ہوگئے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنشینلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت نے 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اب روہت شرما نے دوسری بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنایا۔

جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پہلے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پھر پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیئشنلز سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔

روہت شرما نے کہا کہ اس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

روہت شرما کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی اور اس فارمیٹ سب سے زیادہ 4231 رنز اسکور کیے۔ان کی اوسط 32.05 رہی۔

ان کے اس شاندار کیریئر میں پانچ سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ روہت شرما نے سب سے زیادہ 205 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھکے بھی لگائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔