Thursday, April 18, 2024
ہومتازہ ترینبرطانیہ کا پاکستان کو سفری پابندیوں سے متعلق ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ، اعلان آج ہو گا

برطانیہ کا پاکستان کو سفری پابندیوں سے متعلق ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ، اعلان آج ہو گا

آکسفورڈ ، برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے ، پاکستان اور ترکی سمیت 12ممالک کو کم خطرناک ممالک میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے آج نئے بین الاقوامی سفری شرائط کے اعلان کا امکان ہے ، جس میں ریڈ ، گرین اور ایمبر لسٹ کی جگہ کم خطرناک اور زیادہ خطرناک ممالک متعارف کرئے جائیں گے۔ پاکستان اور ترکی سمیت 12ممالک کے کم خطرناک ممالک میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ دو ویکسین لگوانے والوں مسافروں کے لیے روانگی اور آمد کے وقت پی سی آر ٹیسٹ کے خاتمہ کے بھی امید ہے۔کم خطرناک ممالک سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ اور لیٹرل فلو ٹیسٹ کروانا ہو گا۔برطانوی تجزیہ کاروںکے مطابق جنوبی افریقہ، ترکی ،پاکستان ریڈ لسٹ سے نکلنے کیلئے موزوں ترین ہیں، پاکستان نے 30 روزمیں امبرلسٹ ممالک جیسی جینومک سیکوئنسنگ کی، پاکستان، ترکی،جنوبی افریقہ سے سنگین ویرئینٹ برطانیہ نہیں آیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں 62 ممالک شامل ہیں۔