Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بن سکتا ہے، باہر بھی آجائیں تو کچھ نہیں ہوگا، رانا ثنااللہ

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بن سکتا ہے، باہر بھی آجائیں تو کچھ نہیں ہوگا، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے باہر بھی آجائیں تو کچھ نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی پروگرام میںا ظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں لیکن عمران خان کا افراتفری اور انتشار کے علاوہ کوئی پیغام نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان نے ہر قیمت پر افراتفری پھیلانی ہے تو ہمارا رویہ بھی ایسا ہی ہوگا، بات اس وقت کریں گے جب بات کرنے کا موقع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف کیس نیا بھی بن سکتا ہے اور تلاش بھی کیا جاسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستیں جن پارٹیوں کو مل چکی ہیں قانونی طور پر انہی کا حق بنتا ہے، اگر ضرورت پڑی تو الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ہر فیصلہ نواز شریف کی مشاورت سے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی عدم اعتماد کے وقت قمر جاوید باجوہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، محمد زبیر نے اندازے کی بنیاد پر بات کی جو غلط ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہمارا موقف تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہوئے بغیر عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی۔ جب ہمیں پتا چلا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی ہے تو پھر لوگوں کو بھیج کر رائے لی۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی جنرل باجوہ سے ملاقاتیں ہوتی تھیں کیونکہ وہ ایک ادارے کے سربراہ تھے، اسٹیبلشمنٹ کے لوگ اسی ملک میں رہتے ہیں اور ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لندن پلان والی بات میں کوئی وزن نہیں، یہ پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا، مسلم لیگ ن نے محمد زبیر سمیت کبھی کسی کو پارٹی سے نہیں نکالا، ہم نے تو شاہد خاقان عباسی کو بھی پارٹی سے نہیں نکالا، وہ خود نکل گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔