Wednesday, July 3, 2024
ہومپاکستانپاکستان ریلویز کو ایک سال میں 88ارب روپے سے زائدکی ریکارڈ آمدن

پاکستان ریلویز کو ایک سال میں 88ارب روپے سے زائدکی ریکارڈ آمدن

لاہور (آئی پی ایس )مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی اٹھاسی ارب سے زائد کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔ سی ای او ریلوے کہتے ہیں کہ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ ریلوے کومالی سال کے آغاز میں حکومت سے تہتر ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔۔پچھلے سال یہی آمدن تریسٹھ ارب روپے تھی جبکہ ریلوے کو پچھلے مالی سال سے چالیس فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافر ٹرینوں سے سنتالیس ارب آمدن ہوئی۔ ریلوے نے مال گاڑیوں سے اٹھائیس ارب روپے کمائے۔

ریلوے زمینوں اوردیگر ذرائع سے تیرہ ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ریلوے کی تاریخ میں ریکارڈ آمدن ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔اگلے سال آمدن کوایک کھرب روپے تک لیجانے کا عزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔