Monday, July 1, 2024
ہومپنجابپنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان

لاہور:پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے سرکاری اسکولز ہفتے کے روز بھی بند رہا کریںگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے ہفتے کی چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کا روز اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے مختص ہوگا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ پرکام کا بوجھ ہے، سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے بوجھ کم کیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک تدریسی عمل ہوگا، پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار بڑھا دیںگے۔ ہفتے کا روز اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے مختص ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔