Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزہاؤس میں اپوزیشن کی ’ہلڑ بازی‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

ہاؤس میں اپوزیشن کی ’ہلڑ بازی‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

لاہور:پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے ہاؤس میں ’ہلڑبازی اور غیر شائستہ نعروں‘ کے بعد ’ایتھکس کمیٹی‘ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کے دوران ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اختلافی امور پر بات کرنے اور اخلاقی حدود سے باہر نکل جانے میں بہت فرق ہے۔ بات بڑھتے بڑھتے گالیوں تک پہنچ گئی۔
ملک احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں اظہارِ خیال کے دوران اپنا موقف بیان کرنے پر متوجہ رہنا چاہیے۔ اس حوالے سے جمہوری اقدار کی پاس داری لازم ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے ارکان سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر لگاکر ایک دوسرے کو مشتعل کرنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں نظم و ضبط ہر حال میں برقرار رکھوں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔