Monday, July 1, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی میں اختلافات : اہم رہنما مستعفی ہوگئے

پی ٹی آئی میں اختلافات : اہم رہنما مستعفی ہوگئے


اسلام آباد (سب نیوز) پی ٹی آئی ممبر اسمبلی جنید اکبر نے کور کمیٹی سے استعفی دے دیا

پی ٹی آئی ممبر اسمبلی جنید پارٹی قیادت کے حوالے سے کھل کر سامنے آگئے

جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ ہونگا،

عمران خان پر میری جان بھی قربان لیکن میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو خبردار کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص لوگ خان صاحب سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے۔

ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں،

جنیداکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی خان صاحب کی ہے۔

بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں

ان میں اکثریت وہ لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد غبارے تک بھی نہیں اڑاے۔

میں کارکنان کی گالیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ عمران خان تک میری رسائی ہے

میں کورکمیٹی سے استعفے دیتا ہوں۔

ورکرز کے ساتھ مل کر خان صاحب اور صوبے میں جن لوگوں نے ہمارے ورکرز کے ساتھ ذیادتی کی ان سے احتساب کیلئے تحریک شروع کرینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔