Sunday, May 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزآپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان

آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان

سلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے بیان دیا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔یہ بات پی ٹی آئی رہنماں نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی مشاورت ہوئی شبلی فراز سینٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے، ان کے کاغذات آج جمع کروادیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے آنے والے بیان سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔

انہوں ںے بتایا کہ 6 جماعتی اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں جلسوں اور جلوسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما حسن رف نے کہا کہ ہماری جیت ہوچکی ہے اور دشمن ہار چکے ہیں، یہ آخری مرحلہ ہے، عنقریب عمران خان جیل سے باہر ہوں گے اور ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔