Sunday, May 19, 2024
ہومتازہ ترینپاکستان میں ضلعی سطح کی موبائل نیٹ ورک کمپنیاں قائم ہونگی، پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ

پاکستان میں ضلعی سطح کی موبائل نیٹ ورک کمپنیاں قائم ہونگی، پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں صوبے سے لے کر ضلعی سطح تک ڈیٹا کلاس ویلیو ایڈڈ سروسزکے لائسنس یافتہ علاقے اور ان کے دائرہ اختیار میں ترمیم کرنے کے لیے پوری تیاری کرلی ہے، جس سے ملک بھر کے چھوٹے شہروں اور دیہاتوں تک انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو وسعت دے کر تقریبا 3 ارب روپے کی اضافی آمدنی اور ہزاروں کی تعداد میں روزگار پیدا ہونے کی توقع ہے۔

سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تقریبا 5,000 لوگوں نے ضلعی سطح پر ڈیٹا سی وی اے ایس لائسنس حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو کہ ملک میں انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی اور براڈ بینڈ کے پھیلا کو بڑھانے کے لیے نسبتا آسان انٹری لیول لائسنس ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دو دہائیوں کے دوران، مارکیٹ کی حرکیات اور تکنیکی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، جس سے ماحول گہرائی سے تبدیل ہوا ہے۔ ان پیش رفتوں میں ڈیٹا سی وی اے ایس لائسنس کے موجودہ دائرہ کار کو ترقی یافتہ تکنیکی تبدیلیوں کے مطابق نہیں بنایا گیا۔ لہذا، ملک میں انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیٹا سی وی اے ایس لائسنس میں نظرثانی لازمی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔