Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزنوازشریف کی واپسی: ن لیگ کا لاہور میں بڑا پاور شو ، مریم نواز خطاب کریں گی

نوازشریف کی واپسی: ن لیگ کا لاہور میں بڑا پاور شو ، مریم نواز خطاب کریں گی

لاہور: مسلم لیگ ن نے نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے 21 اکتوبر سے قبل بڑے پاور شو کی تیاریاں شروع کر دیں۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے جلسوں اور ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن نے اتوار کو حلقہ 135 میں جلسہ کیلئے 20 ایکڑ سے زائد رقبہ پر پنڈال سجا لیا۔

پنڈال میں 25 فٹ بلند اور 60 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسے کیلئے پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ جلسے کی دیگر تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور صدر یوتھ ونگ لاہور فیصل کھوکھر نے جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، مسلم لیگ لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔ پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی جلسے میں شرکت کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔