Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزپیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور

پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس)قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی گئے ۔
اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کردہ ترمیم کے حق میں 170 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے۔
ووٹنگ کے بعد لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی ترمیم منظور ہوئی۔
پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔